75 سالہ دلہا 35 سالہ دلہن سے شادی کے اگلے روز انتقال کر گیا

75 سالہ دلہا 35 سالہ دلہن سے شادی کے اگلے روز انتقال کر گیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 75 سالہ کسان سنگرو رام نے 35 سالہ منبھاوتی سے شادی کی لیکن شادی کے اگلے ہی دن انتقال کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنگرو رام کی پہلی بیوی ایک سال قبل انتقال کر گئی تھی جس کے بعد وہ اکیلا رہ رہا تھا۔ گاؤں کے لوگوں نے بڑھاپے میں شادی سے روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے منبھاوتی سے کورٹ میرج کرلی اور بعد میں مندر میں ایک چھوٹی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی، اس کے پہلے شوہر سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ سنگرو رام نے شادی کے بعد ان بچوں کی ذمہ داری اٹھانے کا بھی وعدہ کیا تھا۔

تاہم شادی کے اگلے ہی دن صبح سویرے سنگرو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اہل خانہ نے موت کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے پولیس میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.