ٹیکس گوشوارے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر کا اعلان

ٹیکس گوشوارے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر کا اعلان

اسلام آباد (پ ر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف تین گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، اور مقررہ ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق آئی رس (IRIS) پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہا ہے، اس لیے ٹیکس گزار نئے متعارف کردہ سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے باآسانی اپنے گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔

ترجمان ایف بی آر نے واضح کیا کہ مقررہ وقت تک ریٹرن فائل نہ کرنے والے “لیٹ فائلر” تصور ہوں گے اور ان پر قانون کے مطابق جرمانے عائد ہوں گے۔ اس لیے تمام اہل ٹیکس گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے آج رات 12 بجے سے قبل اپنے انکم ٹیکس ریٹرن لازمی جمع کرا دیں۔

ایف بی آر کے مطابق اگر ٹیکس گزار 30 ستمبر تک واجب الادا ٹیکس ادا کر دیں تو وہ متعلقہ کمیٹی کی منظوری سے ریٹرن جمع کرانے کے لیے زیادہ سے زیادہ 15 دن کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.