خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی

خضدار (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے ضلع خضدار کے علاقے زہری اور ملحقہ پہاڑوں میں خفیہ اطلاعات پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کیا، جس میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور مقامی آبادی کو ہراساں کرنے کی اطلاعات موصول ہونے پر گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آپریشن شروع کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے قبضے سے امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، گرینیڈ، گولیاں، ٹرانسمیٹرز، تیار شدہ آئی ای ڈیز اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

مزید بتایا گیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب کی گئی بڑی آئی ای ڈی کو بھی بروقت ناکارہ بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کے ایماء پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.