ایشیا کپ فائنل ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشیا کپ فائنل ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

بھارت نے تلک ورما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایشیا کپ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔

اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔

اہم نکات

صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 84 پر صاحبزادہ فرحان 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے مگر پھر اُس کے بعد لائن لگ گئی اور صرف 62 رنز کے اضافے پر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

صاحبزادہ فرحان 57 اور فخر زمان 46 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ صائم ایوب نے 14 جبکہ سلمان آغا 8 اور محمد نواز 6 رنز بناسکے۔ بھارت کے کلدیپ یادو نے 4، بمرا، ورون چکرورتی اور اکسر پٹیل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔

پاکستان نے 19.1 اوور میں 146 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلیے 147 رنز کا ہدف دیا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.