ایشیا کپ فائنل: 41 سال بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

ایشیا کپ فائنل: 41 سال بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

دبئی میں آج ایشیا کپ کا تاریخی اور سنسنی خیز فائنل کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت پہلی بار براہِ راست ٹائٹل کی دوڑ میں مدمقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر فلڈ لائٹس کی روشنی میں شروع ہوگا، جس کا دنیا بھر کے کرکٹ شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم نے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ اس سے قبل ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلے۔

اس تاریخی مقابلے کے موقع پر کراچی کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز نصب کی گئی ہیں، جن میں نیشنل اسٹیڈیم کا پورٹ گراؤنڈ، آرٹس کونسل آف پاکستان اور سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر شامل ہیں۔ یہ انتظام سندھ حکومت کے اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ اجتماعی ماحول میں اس سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.