گورنر ہاؤس میں فائرنگ، تین طلباء اور دو پولیس اہلکار زخمی

گورنر ہاؤس میں فائرنگ، تین طلباء اور دو پولیس اہلکار زخمی

ژوب گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار کی مبینہ غفلت کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین طلباء اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے واقعے کے بعد گورنر بلوچستان رہائش گا ژوب میں سکیورٹی کی صورتحال کشیدہ رہی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز ژوب کے تین طلباء گورنر بلوچستان سے ملاقات کے لیے گورنربلوچستان کے رہائش گاہ میں آئے تھے

اسی دوران ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی بندوق کے چیمبر میں پھنسی ہوئی گولی نکالنے کی کوشش کی اس دوران اچانک انگلی ٹریگر پر لگنے سے فائر چل گیا جس کے نتیجے میں تینوں طلباء اور متعلقہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے

زخمیوں میں شامل تینوں طلباء کی شناخت گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دو زخمی پولیس اہلکار کو بھی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض ایک حادثہ ہے اور فائرنگ کسی دشمنی یا منصوبہ بندی کے تحت نہیں کی گئی واقعے کے ذمہ دار اہلکار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.