چاغی آپریشن: فتنۃ الہندوستان کے منصوبے خاک میں، دہشتگرد ہتھیار ڈالنے پر مجبور

چاغی آپریشن: فتنۃ الہندوستان کے منصوبے خاک میں، دہشتگرد ہتھیار ڈالنے پر مجبور

چاغی (بلوچستان) میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے اور صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ آپریشن کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جب کہ ایک دہشتگرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی۔

گرفتار دہشتگرد جہانزیب نے اپنے اعترافی بیان میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا اصل نام جہانزیب علی ہے جبکہ تنظیمی نام علی جان رکھا گیا۔ وہ گزشتہ دو سال سے دہشتگرد زبیر احمد کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھا جو تخریبی منصوبہ بندی کرتا تھا۔

اس نے بتایا کہ 23 اور 24 ستمبر کی درمیانی شب فورسز نے گھر کو گھیرے میں لیا تو ساتھی دہشتگرد نثار اور زبیر نے شدید فائرنگ کی۔ زبیر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار لی جبکہ نثار فورسز کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوا۔ جہانزیب نے اپنے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی۔

گرفتار دہشتگرد کے مطابق اسے احساس ہوا ہے کہ لڑائی جھگڑا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ اس نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی تنظیموں کو نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں جبکہ مقامی تنظیمیں نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.