بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

بلوچستان میں آٹے کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے تک پہنچ گیا، جس سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

محکمہ خوراک کے پاس 8 لاکھ بوریاں گندم موجود ہونے کے باوجود مارچ اور اپریل میں نئی گندم نہیں خریدی گئی، جبکہ پرانا سٹاک بھی فروخت کردیا گیا۔ حکام کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کو خراب ہونے کے خدشے کے تحت اونے پونے داموں بیچ کر گودام خالی کیے گئے، جس کے نتیجے میں محکمے کو 6 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے پاس اس وقت کوئی گندم کا ذخیرہ موجود نہیں، جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.