حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264.61 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2.78 روپے اضافہ کر کے 272.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہوں گی۔