سبی میں عوامی جرگہ کا انعقاد، امن و امان یقینی بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

سبی میں عوامی جرگہ کا انعقاد، امن و امان یقینی بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی کی زیر قیادت سبی میں عوامی جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کور کمانڈر بلوچستان، گورنر بلوچستان، چیف سیکرٹری، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس، ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ صوبے بھر میں امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور عوام کی جان و مال پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سبی تا کوئٹہ شاہراہ کو مزید محفوظ اور آسان بنایا جا رہا ہے، جبکہ کوہلو تا سبی شاہراہ اور دیہی سڑکوں کی تعمیر سے عوام کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوان ترقی میں اہم کردار ادا کریں، حکومت صحت و تعلیم کے شعبوں کو فعال بنا کر عوام کو مفت سہولیات فراہم کرے گی۔ بی ایریا کا خاتمہ کر کے اے ایریا سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ امن و امان مزید بہتر ہو۔

وزیر اعلیٰ نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے اور اعلان کیا کہ دیگر شہروں میں بھی امن جرگے منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قیادت میں بولان شاہراہ پر سفر محفوظ بنایا گیا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.