محکمہ ماحولیات تماشائی، درختوں کی کٹائی بے قابو

محکمہ ماحولیات تماشائی، درختوں کی کٹائی بے قابو

گلگت بلتستان کے ضلع غذر سب ڈویژن یاسین میں درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی جاری ہے، جس پر مقامی افراد نے شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات پر تجاوزات کے نام پر سیکڑوں درخت کاٹ دیے گئے، جب کہ اب تک ہزاروں درخت بے دردی سے ختم کیے جاچکے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کاٹے گئے درختوں میں 30 سے 50 سال پرانے درخت بھی شامل ہیں، جو ماحولیات اور علاقے کی خوبصورتی کے لیے قیمتی سرمایہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں درخت لگانے کی مہم چلائی جاتی ہے، لیکن وادی یاسین میں درخت کاٹنے کی مہم شروع کی گئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔

 

اہلِ علاقہ نے محکمہ ماحولیات اور متعلقہ اداروں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.