بلوچستان میں اپوزیشن کی ہڑتال پر ریاستی تشدد افسوسناک ہے،اسلم غوری
بلوچستان میں اپوزیشن کی ہڑتال پر ریاستی تشدد افسوسناک ہے،اسلم غوری
جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کی پرامن ہڑتال پر ریاستی تشدد قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج پر تشدد کی ذمہ دار صوبائی حکومت اور انتظامیہ ہے جو بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتی ہے۔ ان کے مطابق سیاسی اور جمہوری جدوجہد کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سیاسی قیادت کو حملوں اور دھمکیوں کے ذریعے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، ماضی میں بھی رہنماؤں نے آمروں اور جابروں کے جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی جدوجہد جاری رہے گی۔