اسرائیلی مغوی فوری رہا کریں،ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ

اسرائیلی مغوی فوری رہا کریں،ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ

یروشلم/واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی عسکری تنظیم حماس کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی مغوی فوری طور پر رہا کیے جائیں اور اس جنگ کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ہر فریق مغویوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے اور اسرائیل نے ان کی تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں، اب حماس کو بھی انہیں قبول کرنا ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ان کی آخری وارننگ ہے اور مزید وارننگ نہیں دی جائے گی۔

ادھر غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، جس میں اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کر دے اور ہتھیار ڈال دے تو جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے اور اسرائیل سیاسی ذرائع سے اس مقصد کو حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

حماس کے سینیئر رہنما باسم نعیم نے رائٹرز کو بتایا کہ تنظیم ہتھیار نہیں ڈالے گی، تاہم اگر اسرائیل جنگ ختم کرے اور اپنی افواج واپس بلائے تو تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.