ہولی فیملی ہسپتال میں غفلت، نومولود جاں بحق

ہولی فیملی ہسپتال میں غفلت، نومولود جاں بحق

راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث ایک نومولود بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ بچے کی ماں بدستور تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہے۔ جاں بحق بچے کے والد، وکیل ناصر عظیم خان ایڈووکیٹ نے ملوث ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ نیوٹاؤن میں تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اسد ملک نے ایک پریس ریلیز میں واقعے کو المناک اور مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ صرف دو ہفتے قبل بھی ہولی فیملی ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث ایک 11 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے دو ڈاکٹروں کو معطل کیا تھا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.