کرک: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

کرک: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں نے بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میں پولیس موبائل پر گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ خوفناک حملے میں ایس ایچ او عمر نواز اور دو اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او عمر نواز اپنے ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے جب دہشت گردوں نے ان پر حملہ کیا۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پولیس موبائل مکمل طور پر چھلنی ہو گئی اور تینوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی تلاش تیز کر دی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.