کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے متنازع مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو مکالمے کی دعوت دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں ہر جماعت کی رائے قیمتی ہے، اسی لیے اس ایکٹ پر کھلے دل سے مشاورت کی جائے گی۔ اپوزیشن لیڈر نے اسا اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈائلاگ کی دعوت سیاسی بلوغت اور صوبائی مفاد کا مظہر ہے۔
ادھر وزیر اعلیٰ نے آج کربلا کے دورے کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے متعدد اہم منصوبوں کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق:کربلا کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔کربلا کو میونسپل کمیٹی کا درجہ ملے گا تاکہ شہری سہولیات بہتر بن سکیں۔
کربلا ہائی اسکول کو انٹر کالج میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔کربلا آر ایچ سی ہسپتال کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا۔اجرَم بلوچی میں 10 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی۔حلقہ پی بی-49 میں واٹر سپلائی اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے 50 کروڑ روپے کا خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت دن رات کوشاں ہے۔