کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ پھر سے معطل
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس اچانک معطل کر دی گئی ہے۔ صارفین کو حکومتی سطح پر اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
ذرائع کے مطابق موبائل انٹرنیٹ گزشتہ رات ایک بار پھر بند کر دیا گیا، جبکہ حکومتی مؤقف اب تک سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ صوبے میں موبائل انٹرنیٹ یکم اگست سے معطل تھا اور اس کے خلاف دائر آئینی درخواست پر بلوچستان ہائی کورٹ نے نیٹ سروس فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد نیٹ سروس بحال ہوئی تھی۔
اب دوبارہ انٹرنیٹ کی معطلی سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔