تُربت (نیوز ڈیسک): بلوچستان کے دور دراز علاقے دشت کھڈان سے تعلق رکھنے والی سمعیہ حفیظ بلوچ نے دنیا کی معروف یونیورسٹی، کولمبیا یونیورسٹی سے ڈیٹا جرنلزم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی۔
دشت جیسے پسماندہ علاقے کی رہائشی سمعیہ کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے فخر اور خوشی کا سبب بنی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سمعیہ نے محنت، ہمت اور عزم کی ایک مثال قائم کی ہے، جو دیگر نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔
علاقہ مکینوں نے سمعیہ کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ بلوچستان کے دیگر طلبہ و طالبات کے لیے حوصلہ افزا ہوگا اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
بلوچستان سمعیہ حفیظ بلوچ پر ناز کرتا ہے!