کوئٹہ: کلی کمالو میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،مقتول کی ناک بھی کاٹ دی گئی

کوئٹہ — کلی کمالو کے علاقے گاہی خان چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حاجی عثمان ولد محمد افضل، قوم لہڑی، سکنہ کلی چلتن کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کے بعد مقتول کی ناک بھی کاٹ دی اور فرار ہوگئے۔ لاش کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.