— زہری سے حب چوکی جانے والی ایک مسافر ویگن واپسی پر وڈھ کے علاقے سے مسافروں سمیت لاپتہ ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ویگن کو روک کر اس میں موجود خواتین کو اتار دیا جبکہ ڈرائیور، کلینر اور دیگر مرد مسافروں کو گاڑی سمیت اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ بطور احتجاج زہری بازار مکمل طور پر بند کر دیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹرز نے قومی شاہراہ بلاک کرنے کے لیے روانگی اختیار کر لی۔
ادھر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اغوا کاروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔