نواب جنگیز مری کی ہدایت پر شفاف بھرتی عمل، سفارش و دباؤ کو مسترد

کوہلو صوبائی اسمبلی کے رکن نواب جنگیز خان مری کی خصوصی ہدایت پر ضلع کوہلو میں محکمہ تعلیم کے تحت کنٹریکٹ آسامیوں پر بھرتی کا عمل میرٹ اور شفافیت کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق بھرتی کے اس مرحلے میں کسی قسم کی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا گیا تمام امیدواروں کی قابلیت اور کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا بھرتیوں کی حتمی میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد ضلع بھر کے پڑھے لکھے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مقامی نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ انہیں یہ یقین ہوا ہے کہ تعلیمی آسامیوں پر تعیناتیاں مکمل طور پر میرٹ پر ممکن ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے نے ان کے اعتماد کو بحال کر دیا ہے

اور مستقل میں مزید مواقع کے لیے ان کی امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں سماجی سیاسی اور عوامی حلقوں نے بھرتیوں کے اس عمل کو مثبت اور نوجوان دوست اقدام قرار دیا ہے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ نواب جنگیز مری کی خصوصی دلچسپی اور واضح ہدایات کے نتیجے میں ایک ایسا عمل سامنے آیا ہے جو نوجوانوں کے لیے مثال کی حیثیت رکھتا ہے عوامی رائے کے مطابق میرٹ پر مبنی بھرتیاں نہ صرف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گی

بلکہ اس سے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے دیرپا اثرات مستقبل میں تعلیم کے فروغ، بے روزگاری میں کمی اور نوجوانوں کے اعتماد کی بحالی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.