خضدار: زہری کراس کے قریب قومی شاہراہ پر تیل بردار گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تین افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حادثہ کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ پر پیش آیا جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے اور زخمی کو اسپتال منتقل کرنے کی کارروائی شروع کردی۔