بھارت کے پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان کے دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال

بھارت نے پاکستان کو دریاؤں میں آنے والے شدید سیلاب کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بڑے ریلے متوقع ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈس واٹر کمیشن نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور، دریائے چناب میں اکھنور اور دریائے راوی میں مادھو پور کے مقام پر پانی چھوڑا جائے گا۔

دوسری جانب مسلسل بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے سے ستلج، راوی اور چناب میں سیلاب کی صورتحال اور سنگین ہو گئی ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، شکرگڑھ اور دیگر کئی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کے سبب دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے دریاؤں کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔بھارت کے پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان کے دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.