جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ
23 اگست کی شام/رات سے 3 ستمبر تک جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں، جن میں کوہِ سلیمان، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، لودھراں، ملتان، تونسہ، فورٹ منرو، راجن پور، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، احمد پور، لیاقت پور، خان پور، ظاہر پیر، اقبال آباد، رحیم یار خان اور صادق آباد شامل ہیں، میں وقفے وقفے سے تیز اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق:
زیادہ شدت کی بارشیں 23 تا 27 اگست اور 29 اگست تا 2 ستمبر کے دوران ہوں گی۔
بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 15 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔
آج اور کل بہاولپور، رحیم یار خان اور چولستان کے سرحدی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔
ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
مزید برآں، جنوبی پنجاب میں کپاس کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔