امریکی جج اور سوشل میڈیا اسٹار فرینک کیپریو انتقال کر گئے

رہوڈ آئی لینڈ کے معروف جج اور سماجی میڈیا اسٹار فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ انہیں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی وفات کا اعلان ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا گیا۔

جج کیپریو نے 40 سالہ عدالتی کیریئر کے دوران فیصلے کرتے وقت ہمدردی، نرمی اور مزاح کو اپنا انداز بنایا، جس سے وہ لاکھوں دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے مشہور ٹی وی شو “Caught in Providence” کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اربوں مرتبہ دیکھا گیا، جس پر انہیں “دنیا کا بہترین جج” کا خطاب ملا۔

ان کے بیٹے ڈیوڈ کیپریو نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے والد کی یاد میں “تھوڑا سا احسان پھیلانے” کی اپیل کی۔ انسٹاگرام کے بیان میں کہا گیا کہ جج کیپریو کی “گرمجوشی، مزاح اور مہربانی نے لاکھوں لوگوں پر انمٹ نقوش چھوڑے”۔

کیپریو کے منفرد عدالتی انداز میں چھوٹے مقدمات کے دوران بچوں کو جج کی کرسی پر بٹھانا، نرم کھلونے بطور “منی جج” دینا اور انسانیت پر مبنی فیصلے شامل تھے۔ یہی وجہ تھی کہ ان کے وائرل کلپس دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔

ان کے پروگرام کو تین ڈے ٹائم ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا جبکہ پروڈیوسر کمپنی نے ان کے “انوکھے برانڈ آف ہمدردی اور عقل” کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جج کیپریو کے پسماندگان میں ان کی 60 سالہ شریکِ حیات جوائس کیپریو، پانچ بچے، سات پوتے اور دو پڑپوتے شامل ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.