عماد شکیل بٹ نے محسن نقوی کو نشان امتیاز پر مبارکباد دی

لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں عماد بٹ نے محسن نقوی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور ہاکی کے کھیل کی بحالی، پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت، کھلاڑیوں کی ویلفیئر اور ری ہب کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے ہاکی کھلاڑیوں کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کے میڈیکل و فٹنس کیسز پی سی بی کی پیشہ وارانہ میڈیکل ٹیم سنبھالے گی۔ انہوں نے ہاکی کھلاڑیوں کے ویزا اور لوجسٹک مسائل حل کرنے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کا پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کرنا ایک اعزاز ہے اور وہ ہاکی کے کھیل کی بحالی اور قومی ٹیم کی لیگ میں شرکت کے لیے اپنا پورا کردار ادا کریں گے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.