وزیراعظم سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی و پارٹی امور پر مشاورت

وزیراعظم سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی و پارٹی امور پر مشاورت

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور مستقبل کی حکمتِ عملی بھی زیرِ بحث آئے۔

اس موقع پر حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور متاثرین کی مدد کے لیے مربوط ریلیف ورک پر زور دیا گیا۔

مزید برآں، ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ حکومت کو بھارتی جیلوں میں قید کشمیری رہنما یٰسین ملک اور دیگر اسیرانِ حریت کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرنی چاہئیں۔

مدنی مسجد کی تعمیرِ نو اور دیگر فلاحی تجاویز بھی ملاقات کا حصہ رہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.