پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے،فیلڈ مارشل

0 14

پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے،فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی۔ اس سلسلے میں فوج کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں روانہ کیے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعلان کیا ہے کہ پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے وقف کر دی ہے، جب کہ فوج کا ایک دن کا راشن، جو تقریباً 600 ٹن بنتا ہے، بھی متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، کور آف انجینئرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ تباہ شدہ پلوں کی فوری مرمت کی جائے اور ضرورت پڑنے پر عارضی پل قائم کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ اور آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی ایوی ایشن پہلے ہی ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.