بلوچستان بھر میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
کوئٹہ(رپورٹ احمد مری)بلوچستان کے مختلف شہروں اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریبات کا سلسلہ جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے اسی سلسلے کی ایک مرکزی تقریب کوہلو میں ایف سی میوند بریگیڈ ہیڈکوارٹر میں شایان شان انداز میں منعقد ہوئی جس میں عسکری حکام اور معزز شخصیات نے شرکت کی کمانڈنٹ میوند بریگیڈ کرنل فاروق اشرف نے قومی پرچم لہرایا
جسے ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی فضا قومی ترانے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شاہ کا یوم آزادی کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں اتحاد قربانی اور ترقی کے عزم کو اجاگر کیا گیا ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی کمانڈنٹ میوند بریگیڈ کرنل فاروق اشرف نے شرکاء اور پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمارے اس عہد کی یاد دہانی ہے کہ ہم مادرِ وطن کی حفاظت اور ترقی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔