کوئٹہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشن مزید تیز
کوئٹہ: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پولیس، ایف آئی اے، نادرا، اسپیشل برانچ، پی ٹی اے، محکمہ داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران شریک ہوئے، جبکہ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر پشین اور ایس پی پشین آن لائن موجود تھے۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پولیس، ایف سی اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ بتایا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں ہیں اور کارروائی کو مزید تیز کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے تمام غیر قانونی مہاجرین اور مشتبہ افراد کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے، ان کے بینک اکاؤنٹس اور موبائل سمز کا ریکارڈ اکٹھا کرنے، اور مقامی معتبرین کو اعتماد میں لے کر پرامن آپریشن کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے، اور ایسا لائحہ عمل اپنایا جائے جو غیر قانونی باشندوں کی واپسی ہر صورت ممکن بنا سکے۔کوئٹہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشن مزید تیزکوئٹہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشن مزید تیز