اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو نامعلوم افراد نے بیٹے سمیت اغواء کرلیا
اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو نامعلوم افراد نے بیٹے سمیت اغواء کرلیا
سیاحتی مقام زیزری میں مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی کو ان کے جوان بیٹے سمیت اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے اے سی زیارت کے ڈرائیور اور گن مینوں کو بحفاظت چھوڑ دیا، تاہم اے سی کی سرکاری گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے قبل اسسٹنٹ کمشنر تمپ پہلے ہی بلوچستان لبریشن فرنٹ (BLF) کی تحویل میں ہیں، جس کے بعد صوبے میں سیکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم تاحال مغویوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔