مودی سرکار کی غیر جانبداری کا بھانڈا پھوٹ گیا

مودی سرکار کی غیر جانبداری کا بھانڈا پھوٹ گیا

کیف / نئی دہلی – یوکرینی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ روسی افواج کے زیر استعمال جنگی ڈرونز میں بھارتی ساختہ پرزے استعمال ہو رہے ہیں، جس سے مودی حکومت کے غیرجانبداری کے دعووں پر سوال اٹھ گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کے صدارتی چیف آف اسٹاف اندری یرماک نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ روسی ڈرونز، جو فرنٹ لائنز اور شہری آبادی پر حملوں کے لیے استعمال کیے گئے، ان میں بھارت سے حاصل کردہ پرزے پائے گئے ہیں۔

یوکرینی حکام نے اس انکشاف پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یوکرین جنگ میں درپردہ کردار ادا کر رہا ہے اور مودی سرکار روس کو جنگی پرزے فراہم کر کے یوکرین کی تباہی سے منافع کما رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ انکشاف بھارت کی مبینہ غیرجانبداری اور امن پسندی کی دعویداری کو شدید دھچکا پہنچاتا ہے۔
مودی حکومت کی دوغلی پالیسی اور جارحانہ خارجہ حکمت عملی کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.