مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف، نیپرا نے خوشخبری سنادی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف، نیپرا نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر! نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی گئی درخواستوں اور سماعتوں کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگست 2025 کے بجلی بلوں میں فی یونٹ 0.77 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔

یہ کمی دو مختلف ایڈجسٹمنٹس کے نتیجے میں ممکن ہو رہی ہے۔ ایک جانب مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں 1.89 روپے فی یونٹ کی منفی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ متوقع ہے۔ اگست کے مہینے میں صرف اس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.34 روپے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دوسری طرف، جون 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں 0.78 روپے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے، جس کی درخواست سی پی پی اے نے نیپرا میں جمع کرائی تھی۔

حکام کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی ترمیم شدہ معاہدوں، کیپٹو پاور پلانٹس کی قومی گرڈ میں شمولیت اور طلب میں اضافے کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

اگر دونوں ایڈجسٹمنٹس کو یکجا کیا جائے تو صارفین کو اگست میں فی یونٹ تقریباً 0.77 روپے بشمول ٹیکس ریلیف ملنے کی توقع ہے، جو مہنگائی کے اس دور میں ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.