ایف سی بلوچستان کا دہشتگردوں کیخلاف بڑا آپریشن ، 11 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے پنجگور کے علاقے گوَڑگو میں خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندستان کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس میں 11 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایف سی کی 91 ونگ کے جوانوں نے رات گئے دہشتگردوں سے مقابلہ کیا۔ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع انٹیلی جنس ذرائع سے بروقت ملی، جس کے بعد علاقے میں فوری کارروائی کی گئی۔
دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران ایف سی کے 2 جوان دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بھاری جانی نقصان دشمن کو اٹھانا پڑا۔