رحیم یار خان میں پولیس چوکی پر خوفناک حملہ، 5 ایلیٹ فورس اہلکار شہید

رحیم یار خان میں پولیس چوکی پر خوفناک حملہ، 5 ایلیٹ فورس اہلکار شہید

رحیم یار خان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے ماہی چوک کے قریب شیخانی پولیس چوکی پر درجنوں ڈاکوؤں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 5 جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو درجن سے زائد تھی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

شہید ہونے والوں میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شامل ہیں، جن میں سے تین کا تعلق بہاولنگر اور دو کا رحیم یار خان سے ہے۔

پولیس نے بکتر بند گاڑیوں اور جدید ہتھیاروں سے لیس فورس کے ہمراہ ڈاکوؤں کے خلاف جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے فوری رپورٹ طلب کی ہے اور ڈی پی او کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی ہے۔

آئی جی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پنجاب پولیس ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.