نئے گیس کنکشن کی منظوری، لیکن حلف دو: “قیمت نہیں چیلنج کرینگے

نئے گیس کنکشن کی منظوری، لیکن حلف دو: “قیمت نہیں چیلنج کرینگے

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز پر عائد طویل پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اب صارفین کو درآمدی ایل این جی پر مبنی مہنگی گیس فراہم کی جائے گی، جو بین الاقوامی مارکیٹ اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے منسلک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کی منظوری کے لیے سمری ارسال کی جا چکی ہے، جس کے بعد 2019 کے بعد پہلی بار نئے کنکشنز کا اجرا ممکن ہو گا۔ لیکن درخواست گزاروں کو اسٹامپ پیپر پر ایک حلف نامہ دینا ہوگا، جس میں وہ گیس کی قیمتوں کو عدالت میں چیلنج نہ کرنے کا عہد کریں گے۔

سینیئر افسر کے مطابق، ادائیگی پاکستانی روپے میں ہوگی مگر قیمت کا تعین ڈالر اور عالمی منڈی کی بنیاد پر ہوگا، یعنی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں گی۔ حکومت نہ سبسڈی دے گی نہ ہی قیمت پر کوئی تحفظ فراہم کرے گی۔

نئے کنکشن صرف ان درخواست گزاروں کو دیے جائیں گے جو وفاقی حکومت کے مقرر کردہ معیار پر پورا اتریں گے۔ پابندی کے دوران گھریلو کنکشن کی لاگت تقریباً 4,000 روپے تھی جو اب 40,000 روپے تک جا سکتی ہے۔

یہ فیصلہ ملک میں مقامی گیس فیلڈز کی بندش اور صنعت کو گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث کیا گیا ہے، جس سے اضافی گیس دستیاب ہوئی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.