مستونگ میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا 7 سال بعد غیرت کے نام پر قتل

مستونگ میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا 7 سال بعد غیرت کے نام پر قتل

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں غیرت کے نام پر لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں 7 سال قبل کورٹ میرج کرنے والے میاں بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ منگل کی صبح لکپاس کے قریب نوشکی کراس کے مقام پر پیش آیا۔

لیویز تھانہ ولی خان کے ایس ایچ او پیر جان کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد شعیب اور بے نظیر کے نام سے ہوئی ہے۔ شعیب کا تعلق پنجگور کے علاقے چتکان جبکہ بے نظیر کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے تھا۔ دونوں نے تقریباً سات سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور ابتدائی مخالفت کے بعد حالیہ دنوں میں ان کے سسرالی رشتہ داروں سے صلح ہو چکی تھی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ صلح کے بعد مقتولہ کے بھائیوں نے جوڑے کو کوئٹہ بلایا، اور پیر کی شب وہ کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے۔ راستے میں لکپاس کے قریب ایک ہوٹل میں قیام کے دوران، منگل کی صبح مقتولہ کے بھائیوں نے فون پر ان کی لوکیشن لی اور موقع پر پہنچ کر گولیاں مار کر دونوں کو قتل کر دیا۔ واردات کے بعد قاتل موقع سے فرار ہو گئے۔

افسوسناک طور پر مقتولہ بے نظیر حاملہ تھیں، اور ان کے دو بچے — ایک 6 سالہ اور دوسرا 3 سالہ — بھی موجود ہیں۔ لیویز نے مقدمہ مقتولہ کے بھائیوں کے خلاف درج کر کے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.