اسلام آباد: فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 25 من گدھے کا گوشت برآمد

اسلام آباد: فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 25 من گدھے کا گوشت برآمد

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پچاس سے زائد گدھے اور 25 من گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔ یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی قیادت میں کی گئی، جو خود موقع پر موجود تھیں۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کو تلف کرنے کا عمل جاری ہے۔ برآمد شدہ گوشت کی مقدار 25 من بتائی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی شہری کو بھی گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گدھے کا یہ گوشت مبینہ طور پر بیرونِ ملک سپلائی کیا جاتا تھا، تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ گوشت اسلام آباد کے کن علاقوں میں سپلائی ہوا۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھا کہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری غذا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی ہر وقت متحرک ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.