شرح سود میں بڑی کمی کا امکان

شرح سود میں بڑی کمی کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس 31 جولائی 2025 بروز بدھ کو گورنر جمیل احمد کی زیر صدارت منعقد ہوگا، جس میں پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین معیشت کے مطابق، کمیٹی رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی پالیسی کا محتاط انداز میں جائزہ لے گی، اور پالیسی ریٹ میں 50 سے 100 بیسز پوائنٹس کی ممکنہ کمی متوقع ہے۔ اس کے نتیجے میں شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 10.5 یا 10 فیصد تک آ سکتی ہے، جو کئی برسوں میں پہلی نمایاں کمی ہوگی۔

مالیاتی شفافیت بڑھانے اور طویل مدتی منصوبہ بندی کو مؤثر بنانے کی غرض سے اسٹیٹ بینک نے پالیسی اجلاسوں کا پیشگی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مالی سال 2025-26 میں مجموعی طور پر آٹھ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

پہلا اجلاس 31 جولائی 2025 کو ہوگا، جب کہ دیگر اجلاس درج ذیل تاریخوں پر ہوں گے:

15 ستمبر 2025 (پیر)

27 اکتوبر 2025 (پیر)

15 دسمبر 2025 (پیر)

26 جنوری 2026 (پیر)

9 مارچ 2026 (پیر)

27 اپریل 2026 (پیر)

15 جون 2026 (پیر)

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی غیر متوقع صورتحال کے باعث اجلاس منعقد نہ ہو سکے تو نئی تاریخ کا بروقت اعلان کیا جائے گا، جبکہ آئندہ سال 2026-27 کا اجلاس کیلنڈر جولائی 2026 میں جاری کیا جائے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.