google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانے پر کارروائی کرکے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے،

جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ بعد ازاں علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گرد ہلاک اور ایک اور ٹھکانہ تباہ کیا گیا، جہاں سے مزید اسلحہ و بارودی مواد ملا۔

فوج کے ترجمان نے کہا کہ قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے والی بھارتی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا اور ملک کا ہر انچ دشمن عناصر سے محفوظ رکھا جائے گا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بہادری سے آپریشن مکمل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا واضح پیغام ہے: پاکستان میں اس فتنے کے لیے کوئی پناہ نہیں—ایک ایک دہشت گرد کا صفایا کیا جائے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.