google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

بلوچستان واقعہ ،وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سے رابطہ قتل کی شدید مذمت

بلوچستان واقعہ ،وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سے رابطہ قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں خاتون اور مرد کے لرزہ خیز قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اور نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام تر قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.