ہنگو آپریشن: ڈی پی او محمد خالد زخمی، 5 دہشت گرد مارے گئے

Hangu operation: DPO Muhammad Khalid injured, 5 terrorists killed

ہنگو آپریشن: ڈی پی او محمد خالد زخمی، 5 دہشت گرد مارے گئے

ہنگو کے علاقے شناوڑی زرگری میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد خالد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کی گئی تھی۔

ڈی ایس پی امجد حسین کے مطابق زخمی ڈی پی او کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں پشاور ریفر کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران تھانہ دوآبہ کے ایس ایچ او نبی خان بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کارروائی کے نتائج

پولیس ترجمان نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے بتایا کہ ڈی پی او محمد خالد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں ہر قیمت پر جاری رکھیں گی۔

مزید اپڈیٹس کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.