کوئٹہ: ہزارگنجی میں مری کیمپ کے قریب دھماکا، خاتون راہ گیر زخمی

The blast echoed in Hazarganji, Quetta. A female pedestrian was injured by sharp glass, and more is yet to be written for the full story.

1 8

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں مری کیمپ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا مری کیمپ کے قریب سڑک کنارے ہوا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ دہشتگردی کے پہلو کو بھی مدِنظر رکھا جا رہا ہے۔

Author

1 Comment
  1. vSonQqNna4zMOh says

    312637 672843i could only wish that solar panels cost only several hundred dollars, i would really like to fill my roof with solar panels- 662137

Leave A Reply

Your email address will not be published.