انڈونیشیا کے تانیمبار جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے تانیمبار جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ

جرمن تحقیقاتی مرکز برائے ارضیاتی سائنسز (GFZ) کے مطابق انڈونیشیا کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع تانیمبار جزائر کے سلسلے میں پیر کے روز 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔

GFZ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.21 میل) تھی، تاہم تاحال کسی سونامی کا خطرہ جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ جنوری 2023 میں بھی تانیمبار جزائر کے قریب 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک سونامی کی وارننگ جاری رہی اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ اُس زلزلے سے کم از کم 15 مکانات اور دو اسکولوں کی عمارتیں متاثر ہوئی تھیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تانیمبار جزائر تقریباً 30 جزیروں پر مشتمل ہیں، جو مشرقی انڈونیشیا کے صوبہ مالوکو میں واقع ہیں۔ یہ جزائر آرافورا سمندر میں ٹمورا (مغرب) اور نیو گنی (مشرق) کے درمیان واقع ہیں۔

انڈونیشیا 27 کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل ایک جزیرہ نما ملک ہے، جو بحرالکاہل کے “رِنگ آف فائر” پر واقع ہے، جہاں شدید زلزلہ خیزی پائی جاتی ہے۔ یہ ملک 120 فعال آتش فشاں پہاڑوں کا گھر ہے اور اکثر زلزلوں، آتش فشانی دھماکوں اور سونامی جیسے قدرتی آفات کا سامنا کرتا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.