بلوچستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں
بلوچستان حکومت نے انتظامی سطح پر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کرتے ہوئے متعدد سینئر افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں:
اسفندیار خان کاکڑ کو سیکرٹری تعلیم بلوچستان مقرر کیا گیا ہے۔
عبدالناصر دوتانی کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے۔
علی اکبر بلوچ کو سیکرٹری ماحولیات کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
داؤد خلجی کو ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
معین الرحمان کو ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (GDA) تعینات کیا گیا ہے۔
میجر (ر) الیاس کبزئی کو ڈپٹی کمشنر سبّی تعینات کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ تبادلے و تقرریاں انتظامی امور کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ متعین افسران جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔