مینڈی بنی زلیخا: اسلام، عشق اور نکاح کی حیران کن کہانی

مینڈی بنی زلیخا: اسلام، عشق اور نکاح کی حیران کن کہانی

اپر دیر کے نوجوان ساجد زیب اور امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی ایئرہوسٹس مینڈی کی سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی، جو بالآخر نکاح پر منتج ہوئی۔

ساجد زیب کے مطابق مینڈی نے پاکستان آکر نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ اپنا اسلامی نام زلیخا بھی رکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی خاتون کا ان کے گھر آنا اور اس سے نکاح ہونا پورے خاندان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔

زلیخا (سابقہ مینڈی) نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وہ ساجد سے شادی کر کے بے حد خوش ہیں اور پاکستان آ کر انہیں خوشی اور اپنائیت کا احساس ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مینڈی اور ساجد کے درمیان دو سال قبل فیس بک کے ذریعے رابطہ قائم ہوا تھا، جو وقت کے ساتھ گہری دوستی اور پھر محبت میں بدل گیا۔ ساجد کے مطابق مینڈی نے شادی کی پیشکش کی، جسے انہوں نے قبول کیا، اور بعد ازاں دونوں نے اپنے خاندانوں کی رضامندی سے نکاح کرلیا۔

مینڈی، جو شکاگو میں بطور ایئرہوسٹس خدمات انجام دے رہی تھیں، اب مکمل اسلامی طریقے سے نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں۔ ان کے اس فیصلے پر مقامی سطح پر خوشی، حیرت اور دلچسپی کا ماحول پایا جاتا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.