کہاں ہوگی بارش، کہاں رہے گی گرمی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری

کہاں ہوگی بارش، کہاں رہے گی گرمی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز (اتوار) پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 36 ملی میٹر اور شیخوپورہ میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

درجہ حرارت کے لحاظ سے سب سے زیادہ گرمی سبی، جیکب آباد اور دالبندین میں محسوس کی گئی جہاں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔

آج پیر کے روز مری، گلیات، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، میانوالی، پشاور، ایبٹ آباد، سوات اور مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور بارش متوقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، اندرون سندھ اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.