اٹلی اور دبئی کے خواب بیچنے والے گرفتار، 21 پاسپورٹ برآمد

اٹلی اور دبئی کے خواب بیچنے والے گرفتار، 21 پاسپورٹ برآمد

گوجرانوالہ (ترجمان ایف آئی اے)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت احمد رضا، رانا زوار، احمد یوسف اور ساحر کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق، ملزم رانا زوار نے ایک شہری سے غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ابتدائی طور پر متاثرہ شخص کو آذربائیجان بھیجا گیا، تاہم ملزم اٹلی منتقل کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد شہری وطن واپس آ گیا۔

دوسری جانب ملزم احمد رضا نے دبئی بھجوانے کے بہانے شہریوں سے 18 لاکھ روپے وصول کیے، مگر کوئی کارروائی نہ کی اور روپوش ہو گیا۔

ایک اور کارروائی میں ملزمان احمد یوسف اور ساحر کے قبضے سے 21 پاسپورٹ برآمد کیے گئے۔ یہ دونوں بغیر لائسنس کے شہریوں سے پاسپورٹ اور بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔ ملزمان پاسپورٹ کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش وضاحت دینے میں ناکام رہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ا

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.