ڈھاڈر: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، 2اہلکار زخمی
ڈھاڈر (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں یوسف پیٹرول پمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سبی سی ایم ایچ منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔