کراچی سے لاپتا رکن اسمبلی کا بیٹا گوادر سے ڈرامائی انداز میں بازیاب

کراچی سے لاپتا رکن اسمبلی کا بیٹا گوادر سے ڈرامائی انداز میں بازیاب

کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتا ہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے کم عمر بیٹے عبدالباسط کو گوادر سے بخیر و عافیت بازیاب کر لیا گیا ہے۔ عبدالباسط، جو مدرسہ جامعہ حنیفیہ کا طالب علم اور ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہے، بغیر اطلاع کے مدرسے سے نکلا اور بس کے ذریعے گوادر پہنچا۔

مولانا ہدایت الرحمان نے بیٹے کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے انتہائی پریشان کن وقت تھا، لیکن اللہ کے فضل سے عبدالباسط واپس آچکا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ان تمام افراد، اداروں، حکومتی شخصیات اور جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تلاش میں ساتھ دیا۔

مدرسے کے مہتمم یامین منصوری کے مطابق عبدالباسط نے کسی کو اطلاع دیے بغیر مدرسہ چھوڑا، اور بعد ازاں دوستوں کے ذریعے اس کا پتا چلا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر عبدالباسط کے نانا محمد آدم کی مدعیت میں درج کی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.